کھیل
Time 12 اگست ، 2022

پاکستان کے ہاکی لیجنڈ مطیع اللہ خان طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے

مطیع اللہ خان کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر بہاول وکٹوریہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ فوٹو سوشل میڈیا
مطیع اللہ خان کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر بہاول وکٹوریہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ فوٹو سوشل میڈیا

بہاولپور: پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مطیع اللہ خان کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اولمپیئن مطیع اللہ خان نے تین اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، مطیع اللہ خان کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزید خبریں :