Time 06 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی،'را' سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردگرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں  پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی را  سےتعلق رکھنے والے 2 دہشت گردگرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار  کے مطابق پولیس نے شہر  میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ  ناکام  بنادیا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان سے 2 ہینڈگرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمدکرلی گئیں، ملزمان بیرون ملک کے ذریعے ملنے والے ٹارگٹ کی  ریکی کرتے تھے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان تمام تفصیلات اور  تصاویر  بیرون ملک بھیجتے تھے، ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس  سے لاکھوں روپے موصول ہوچکے ہیں۔

 وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار  نے را کے ایجنٹس کی گرفتاری پر ایس ایس پی کورنگی اور  ان کی ٹیم کو شاباش  دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق  وزیر داخلہ سندھ نے اس اہم کامیابی میں حساس اداروں کی تکنیکی سپورٹ کو بھی سراہا۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ  ملک و سماج دشمن دہشت گردوں سے تفتیش کی روشنی میں مزید کامیابیاں سمیٹی جائیں،گھناؤنے عزائم  اور  انسانیت دشمن منصوبہ سازوں کو کیفرکردار  تک پہنچایا جائے۔

مزید خبریں :