Geo News
Geo News

Time 15 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کورین لڑکی نے کم کارڈیشین جیسا دکھنے کیلئے 15 آپریشنز کرالیے

28 سالہ چیری لی کے مطابق وہ بچپن سے کم کارڈیشین کو دیکھ رہی ہیں اور ہمیشہ سے ان کی خواہش تھی کہ وہ کم جیسی دکھائی دیں—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
28 سالہ چیری لی کے مطابق وہ بچپن سے کم کارڈیشین کو دیکھ رہی ہیں اور ہمیشہ سے ان کی خواہش تھی کہ وہ کم جیسی دکھائی دیں—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین جیسا دکھنے کے لیے کئی سرجریز کروائیں جس میں اس کے ہزاروں ڈالرز خرچ ہوئے۔

28 سالہ چیری لی کے مطابق وہ بچپن سے کم کارڈیشین کو دیکھ رہی ہیں اور ہمیشہ سے ان کی خواہش تھی کہ وہ کم جیسی دکھائی دیں۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اپنے انٹرویو میں چیری لی نے بتایا کہ 'میری نظر میں کم دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں، مجھے ہر حال میں ان کی طرح بننا تھا جس کے لیے میرے 15 آپریشنز ہوئے، ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 60 ہزار امریکی ڈالر خرچ کیے‘۔

خاتون نے بتایا کہ 'پہلا آپریشن 20 سال کی عمر میں ہوا، ابتدائی طور پر میری آنکھوں کی سرجری کی گئی، بعدازاں جسم کے کچھ حصوں کی سرجری ہوئی'۔

چیری لی کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا پچھتاوا نہیں، سوائے اس کے کہ مجھے یہ آپریشنز بہت پہلے کروالینے چاہیے تھے، میرا نہیں خیال کہ میرا چہرہ بالکل کم کی طرح کا ہوگیا ہے لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں کم کارڈیشین ہی ہوں‘۔

مزید خبریں :