Time 23 اگست ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام ایک اور ایپ کے فیچر کی 'نقل' کرنے کے لیے تیار

ابھی اس فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے / فائل فوٹو
ابھی اس فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے / فائل فوٹو

انسٹاگرام کی جانب سے دیگر سوشل میڈیا ایپس کے فیچرز کو اکثر نقل کرلیا جاتا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت یہ فوٹو شیئرنگ ایپ ایک بار پھر ایسا کررہی ہے اور اس کی جانب سے ایک فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جو خودکار سیلفی لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ فیچر ایک اور ایپ ' بی رئیل ' سے ملتا جلتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے ایک نئے فیچر آئی جی Candid Challenges کی آزمائش کی جارہی ہے جو بی رئیل کے آئی جی Candid سے ملتا جلتا ہے۔

اس فیچر میں صارفین کو دن میں کسی وقت ایک نوٹیفکیشن بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ فرنٹ اور بیک کیمروں سے تصویر کھینچ سکیں۔

یہ تصویر پھر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جاتی ہے۔

میٹا کے ایک ترجمان نے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انسٹاگرام کی جانب سے اندرونی طور پر فیچر کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

اس ٹیسٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ اس فیچر کو بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

فیس بک اور انسٹاگرام دونوں حریف ایپس کے فیچرز کو چراتے رہتے ہیں مگر صارفین اس طرح کی تبدیلیوں سے ہمیشہ خوش نہیں ہوتے۔

جولائی میں صارفین کی تنقید کے بعد انسٹاگرام نے فل اسکرین فیڈ کی تیاری روک دی تھی جو اسے ٹک ٹاک جیسا بنا دیتی۔

اسی طرح ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے انسٹاگرام کی جانب سے ریلز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

بی رئیل نامی ایپ کو 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا اور وہ ایپل کے ایپ اسٹور میں دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :