Time 31 اگست ، 2022
پاکستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 7 روز سے بجلی کا بحران برقرار

کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے 4 گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کی جارہی ہے: کیسکو/ فوٹو سوشل میڈیا
کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے 4 گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کی جارہی ہے: کیسکو/ فوٹو سوشل میڈیا

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 7 روز سے بجلی کا بحران برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 7 روز سے بجلی کے بحران کے باعث تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، چاغی، خاران اور دالبندین میں بجلی کی سپلائی معطل ہے، اس کے علاوہ ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن کے علاقوں کویومیہ 2گھنٹے بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے۔

کیسکو کے مطابق کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے4 گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب بجلی کی بندش سےنوشکی، مستونگ، قلات میں پینے کے پانی کا بھی بحران ہے۔

کیسکو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، دو سے تین روز میں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کی بجلی بحال کردی جائے گی۔

مزید خبریں :