Time 01 ستمبر ، 2022
پاکستان

ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امداد کا اعلان

فوٹو::فائل
فوٹو::فائل

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹِم کُک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں کے لیے امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں پاکستان اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے سیلاب کو فلاحی و انسانی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'میری ہمدردیاں اُن تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے سیلاب کے نتیجے میں اپنے چاہنے والے اور اپنا گھر بار کھویا ہے'۔ 

انہوں نے کہا کہ ایپل کمپنی سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے مدد فراہم کرے گی۔

ایپل کے  سی ای او  کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے اعلان پر نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ٹِم کُک کا شکریہ ادا کیا۔

ملالہ نے کہا کہ ' ٹِم کُک اور ایپل اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کا شکریہ'۔

اس  کے علاوہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی ٹِم کُک کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :