Time 08 ستمبر ، 2022
پاکستان

ایف آئی اے کا لیفٹیننٹ ریٹائرڈ امجد شعیب کو دوسرا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

مبینہ طور پر بے بنیاد ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ امجد شعیب کے خلاف انکوائری کررہا ہے — فوٹو: فائل
مبینہ طور پر بے بنیاد ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ امجد شعیب کے خلاف انکوائری کررہا ہے — فوٹو: فائل

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو دوسرا  نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور اسرائیلی وفد کے درمیان ملاقات کی جھوٹی خبر کے معاملے  پر چند دن قبل امجد شعیب کو نوٹس کے ذریعے7 ستمبرکو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ امجد شعیب نے وزیراعظم کی خلیجی ملک کے دورے میں اسرائیلی وفد سے مبینہ ملاقات کی خبر دی تھی۔

مبینہ طور پر بے بنیاد ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ امجد شعیب کے خلاف انکوائری کررہا ہے۔

مزید خبریں :