Time 14 ستمبر ، 2022
پاکستان

قومی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے

این اے 157، پی پی 139شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں 9اکتوبر کو ممکنہ طورپرعیدمیلادالنبی ﷺ ہونے پرپولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے: الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل
این اے 157، پی پی 139شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں 9اکتوبر کو ممکنہ طورپرعیدمیلادالنبی ﷺ ہونے پرپولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے: الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل 

قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات میں اب پولنگ 9 کے بجائے 16 اکتوبرکو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان، پی پی 139شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کیلئے 9 اکتوبر طے تھی تاہم عدالتی فیصلے کے بعد اب ان حلقوں میں بھی 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 9 اکتوبر کو ممکنہ طورپرعیدمیلادالنبی ﷺ ہونے پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں بھی 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔ 

ان حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے45 کرم، این اے 108فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے237 ملیر اور این اے 239 کورنگی کراچی شامل ہیں۔

مزید خبریں :