Time 18 ستمبر ، 2022
کھیل

ایشیاکپ میں شاندار کارکردگی، نسیم کے فولورز کی تعداد میں راتوں رات لاکھوں کا اضافہ

ایشیا کپ سے قبل پیسر نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 4 لاکھ تھی، جو کہ اب 1 ملین ہوچکی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 ایشیا کپ سے قبل پیسر نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 4 لاکھ تھی، جو کہ اب 1 ملین ہوچکی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 10 لاکھ ہو گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ سے قبل پیسر نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 4 لاکھ تھی جو کہ اب 1 ملین ہو چکی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب


دوسری جانب افغانستان کے خلاف میچ سے قبل نسیم شاہ کے انسٹاگرام پر فولورز 4 لاکھ 28 ہزار تھے لیکن نسیم شاہ کے یادگار چھکوں نے ان کے انسٹا فولورز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار کر دی جو کہ اب 10 لاکھ سے بھی زائد ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا تھا  اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید خبریں :