Geo News
Geo News

Time 23 ستمبر ، 2022
پاکستان

تھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے: مریم اورنگزیب

گزشتہ روز عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردِ جرم عائد نہیں کی/فوٹوفائل
گزشتہ روز عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردِ جرم عائد نہیں کی/فوٹوفائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر معافی مانگنے سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر تھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی  تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان پر فردِ جرم عائد نہیں کی تھی تاہم انہیں بیان حلفی جمع کرانے کے لیے 29 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔

دوران سماعت عمران خان نے خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا بھی کی اور کہا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ میں نے حدود پار کیں تو میں خاتون جج سے جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کبھی بھی عدلیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں تھی، یقین دلاتا ہوں آئندہ کبھی بھی ایسا عمل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ  آہستہ آہستہ ثابت ہو رہا ہے کہ ایک آدمی لاڈلا ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا، اسی بینچ نے کہا کہ طلال اور دانیال کو ہم نوٹس بھی نہیں کرتے مگر مجھے تو سیدھا سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا تھا۔


مزید خبریں :