کھیل
Time 29 ستمبر ، 2022

سالٹ پاکستانی کرکٹر ہوتا تو موبائل سے ٹوئٹر ڈیلیٹ کر چکا ہوتا: صہیب مقصود

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی مڈل آرڈر  بیٹر صہیب مقصود نے انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر فل سالٹ سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

صہیب مقصود نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا 'اگر فل سالٹ پاکستانی کھلاڑی ہوتے تو اپنے موبائل سے 100 فیصد ٹوئٹر ڈیلیٹ کر چکے ہوتے'۔

قومی کرکٹر کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں مایوسی اور دکھ کے مشترکہ جذبے کے احساس والا ایموجی بھی استعمال کیا گیا۔

صہیب مقصود کی جانب سے ٹوئٹ میں یہ واضح تو نہیں کیا گیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا لیکن اگر ہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہوم سیریز میں فل سالٹ کی پرفارمنس دیکھیں تو اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

فل سالٹ نے صرف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 30 رنز بنائے، اس کے علاوہ وہ پہلے میچ میں 10، تیسرے میچ میں 8، چوتھے میں بھی 8 اور پانچویں یعنی گزشتہ شب محض 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس بات سے  اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ  صہیب مقصود نے یہ ٹوئٹ اس تناظر میں کی کہ جب بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی خراب پرفارمنس دیتا ہے تو اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :