ٹوئٹر میں ٹک ٹاک جیسی فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا اضافہ

یہ فیچر کچھ عرصے بعد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
یہ فیچر کچھ عرصے بعد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم میں ویڈیوز کو دیکھنے اور ڈسکور کرنے کے حوالے سے نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

ان میں سے سب اہم فیچر ٹک ٹاک جیسی اسکرول ایبل ویڈیو فیڈ کا ہے۔

یہ فیچر کچھ عرصے بعد تمام ٹوئٹر صارفین کو دستیاب ہوگا اور فی الحال آئی او ایس ایپ میں محدود افراد کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی ویڈیو کو دیکھنے کے دوران اس پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کی طرح فل اسکرین ویڈیو کی شکل میں نظر آنے لگے گی۔

اس کے بعد اوپر نیچے اسکرول کرنے پر ویڈیوز کو دیکھنا ممکن ہوسکے گا، جبکہ بیک ایرو پر کلک کرکے اوریجنل ٹوئٹ پر واپسی ہوسکے گی۔

ٹوئٹر کے مطابق اس نئے میڈیا ویور کا مقصد صارفین کے لیے اچھی ویڈیوز کی تلاش آسان بنانا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے ایکسپلورر ٹیب میں ایک نئے ویڈیو سیکشن کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے جہاں صارفین ٹک ٹاک کی طرح اسکرول ایبل ویڈیوز کو دیکھ سکیں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے دسمبر 2021 میں ٹک ٹاک جیسی ویڈیو فیڈ کی آزمائش شروع کی گئی تھی مگر اس وقت پورے ایکسپلورر پیج کو ویڈیو فیڈ میں بدل دیا گیا تھا۔

اب کمپنی کی جانب سے ایکسپلورر پیج کو مکمل طور پر نہیں بدلا جارہا بلکہ اس میں ویڈیوز کا ایک سیکشن دے دیا جائے گا۔

مزید خبریں :