Time 01 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پشاور میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، حملہ آور فرار

پشاور میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، حملہ آور فرار

پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد دستی بم پھینکے اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریش شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی شروع کر دی جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق بھاری نفری ریگی ماڈل پولیس اسٹیشن پہنچ چکی ہے اور ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :