Time 04 اکتوبر ، 2022
پاکستان

لاہور: سوتیلے باپ کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

متاثرہ بچی کی ماں طاہرہ بی بی کی مدعیت میں اس کے شوہر شبیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
متاثرہ بچی کی ماں طاہرہ بی بی کی مدعیت میں اس کے شوہر شبیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور: پولیس نے 6 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش پر سوتیلے باپ کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی ماں طاہرہ بی بی کی مدعیت میں اس کے شوہر شبیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جوہر ٹاؤن پولیس کے مطابق معاملہ مشکوک لگتا ہے ،خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا لیکن زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔

 تاہم زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی ہے۔

مزید خبریں :