08 اکتوبر ، 2022
لاہور: فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن حامد زمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کو ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضٰی ورک کی عدالت میں پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تاہم عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق حامد زمان پر ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنےکا الزام ہے، انصاف ٹرسٹ کو منتقل فنڈ کو ٹرسٹ کے لیے استعمال نہ کرنے کا الزام بھی ہے، ایف آئی اے کے مطابق فنڈز کا دستاویزی اور ڈیجیٹل ریکارڈ، چیکس کی کاؤنٹر فائلز ریکور کرنا باقی ہے، اس لیے عدالت 2 روز کا وقت دے رہی ہے ۔
عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر 10 اکتوبر کو تحقیقات میں پیش رفت پر رپورٹ بھی پیش کریں۔