Time 23 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کارکن کی چیف الیکشن کمشنرکو قتل کی دھمکیاں، حکومت کا کارروائی پرغور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت چیف الیکشن کمشنر اور  اُن کی فیملی کو قتل کی دھمکیوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکن کے خلاف کارروائی پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کارکن خرم نے دھمکی آمیز  ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت بیرون ملک سے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی پر غور کررہی ہے، متعلقہ اداروں نے قتل اور سنگین نتائج پر مبنی تمام ریکارڈ  اکٹھا کرلیا ہے۔

مزید خبریں :