Time 24 اکتوبر ، 2022
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹس کے قیام کا حکم

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں شکایت سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے/ فائل فوٹو
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں شکایت سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹس کے قیام کا حکم  دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات کے تناظر میں کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی جس سلسلے میں سیکرٹری انسانی حقوق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت قیدیوں پر تشدد برداشت نہیں کرے گی، کسٹڈی میں ٹارچر اب ختم ہونا چاہیے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ٹرائل خصوصی عدالت میں ہوگا، اسی ہفتے ہیومن رائٹس کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

عدالت نے اڈیالہ جیل میں شکایت سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں کسٹوڈیل ٹارچرجاری ہے، قیدیوں کی تضحیک کی جاتی ہے، یہ جیل نہیں، کانسنٹریشن کیمپ ہیں، بے بس لوگوں کی آواز کوئی نہیں اٹھاتا۔

مزید خبریں :