Time 24 اکتوبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

کیا آپ کو معلوم ہے کہ لفٹ کے دروازے پر یہ چھوٹا سا سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

کیا آپ کو اس کی وجہ معلوم ہے / فائل فوٹو
کیا آپ کو اس کی وجہ معلوم ہے / فائل فوٹو

آپ نے لفٹ میں سفر تو کیا ہوگا کیا کبھی باہر سے اس کے دروازے کو غور سے دیکھا؟

اگر دیکھا ہوگا تو آپ نے ایک چھوٹے سوراخ کا مشاہدہ بھی کیا ہوگا مگر وہ کس لیے ہوتا ہے؟

لفٹ کا استعمال لوگ کسی بلند عمارت میں اوپر جانے کے لیے کرتے ہیں یا سامان پہنچانے کے لیے بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔

مگر کسی وجہ سے لفٹ چلتے چلتے رک جائے تو پھر کیا ہوگا؟

تو یہ چھوٹا سا سوراخ درحقیقت ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے لفٹ  کے دروازے پر ہوتا ہے اور کچھ مواقعوں پر تو زندگی بھی بچاتا ہے۔

جیسے اگر بجلی جانے یا اس کا کوئی پرزہ خراب ہونے سے لفٹ کسی منزل پر رک جائےتو باہر نکلنا آسان نہیں ہوتا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ لفٹ میں متعدد ایسے فیچرز ہوتے ہیں جو دروازے کو اچانک کھلنے سے روکنے کا کام کرتے ہیں۔

تو لفٹ میں پھنس جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے یہ ننھا سوراخ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اگر لفٹ بند ہوجائے تو باہر سے اسے hoistway ڈور ان لاکنگ کی نامی خصوصی ٹول سے کھولا جاتا ہے۔

یہ ٹول دروازے کے اس سوراخ میں داخل کیا جاتا ہے جس کے بعد دروازہ کھلتا ہے۔

آسان الفاظ میں یہ سوراخ ایک کی ہول ہے جو بند دروازے کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

عام طور پر یہ ٹول کسی عمارت میں مخصوص افراد کے پاس ہوتا ہے جو لفٹ بند ہونے پر اسے کھولتے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے جب اس ٹول کو استعمال کرکے لفٹ کو کھولا جائے۔

مزید خبریں :