Time 25 اکتوبر ، 2022
کھیل

قومی ٹیم کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنا کتنا چیلنجنگ ہے؟ وسیم اکرم کا تبصرہ

نجی ٹی وی کے اسپورٹس شو میں وسیم اکرم سے سوال کیا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کتنے چانسز ہیں؟/ فائل فوٹو
نجی ٹی وی کے اسپورٹس شو میں وسیم اکرم سے سوال کیا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کتنے چانسز ہیں؟/ فائل فوٹو

سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے لیے آئندہ تمام میچز جیتنا لازمی قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے اسپورٹس شو میں وسیم اکرم سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کتنے چانسز ہیں؟

اس پر سابق کپتان نے کہا کہ یہ اس وقت بہت مشکل سوال ہے، ہر ٹیم نے ابھی ایک ایک میچ بھی نہیں کھیلا لیکن اس وقت پاکستان کے لیے آسان ہونا چاہیے، آپ نے ایک میچ جنوبی افریقا سے جیتنا ہے، اس کے بعد بنگلادیش، زمبابوے، نیدرلینڈز بھی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے تمام میچز جیتنے ہیں۔


مزید خبریں :