Time 24 اکتوبر ، 2022
کھیل

پاک بھارت میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر سابق کیوی آل راؤنڈر بھی ناخوش

مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد یہ قانون تبدیلی ہوسکتا ہے: سابق آل راؤنڈر/ فائل فوٹو
مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد یہ قانون تبدیلی ہوسکتا ہے: سابق آل راؤنڈر/ فائل فوٹو

سابق کیوی آل راؤنڈرگرانٹ ایلیٹ نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر نے نو بال پر بولڈ ہونے اور بائے پر تین رنز ہونے پر سوال اٹھایا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں گرانٹ ایلیٹ نے کہا کہ مجھے ایسا کیوں لگ رہاہے کہ ورلڈکپ کے بعد یہ قانون تبدیل ہوسکتا ہے، سب یہ سوچنے پرمجبور کیوں ہیں نو بال پر بولڈ ہونے والے کا رن لینے کا قانون تبدیل ہونا چاہیے۔


مزید خبریں :