Time 24 اکتوبر ، 2022
کھیل

شاہد آفریدی بھی پاکستان کی شکست پر چپ نہ رہ سکے

پاکستان کو یہ میچ جیتنا چاہیے تھا مگر کوہلی نے اپنی زندگی کی یادگار اننگز کھیل کر میچ کو اختتام تک پہنچایا: سابق کپتان/ فائل فوٹو
پاکستان کو یہ میچ جیتنا چاہیے تھا مگر کوہلی نے اپنی زندگی کی یادگار اننگز کھیل کر میچ کو اختتام تک پہنچایا: سابق کپتان/ فائل فوٹو

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے بھارت کے ہاتھوں شکست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھارتی بیٹر کوہلی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کوہلی ہی تھا جس نے کھیل میں صورتحال کو بدل دیا۔

شاہد آفریدی نے کہا انہیں لگتا ہے کہ پاکستان کو یہ میچ جیتنا چاہیے تھا مگر کوہلی نے اپنی زندگی کی یادگار اننگز کھیل کر میچ کو اختتام تک پہنچایا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم میچ کو 95 فیصد تک اپنی طرف لے آئے تھے اس لیے ہماری جیت ہونی چاہیے تھی لیکن پھر ویرات کوہلی نے بتایا کہ وہ ایک ورلڈکلاس کھلاڑی ہے، کرکٹ ایک شاندار گیم ہے جس میں کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی شاندار اننگز  دکھائی۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت ہی خاص لمحہ تھا، اس لیے اس اننگز کو میں انتہائی بہترین سمجھتا ہوں کیونکہ اس وقت کھیل کا دباؤ اور صورتحال سے لگتا تھا یہ ناممکن ہے۔

مزید خبریں :