کھیل
Time 06 نومبر ، 2022

'دیکھا پھر قدرت کا نظام'، سیمی فائنل میں پہنچنے پر فخر کا پیغام

فوٹو: ای ایس پی این
فوٹو: ای ایس پی این

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

ایسے میں فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا 'دیکھا پھر قدرت کا نظام'۔

فخر کی مذکورہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔


مزید خبریں :