Time 06 نومبر ، 2022
کھیل

بنگلادیش کیخلاف شاندار فتح، آفریدی کی خاص طور پر شاہین کو مبارکباد

آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی: شاہد آفریدی۔ فوٹو فائل
آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی: شاہد آفریدی۔ فوٹو فائل

بنگلا دیش کے خلاف انتہائی اہم اور شاندار فتح پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بیٹرز کو 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شاندار کامیابی پر گرین شرٹس کو مبارکباد دی اور اسے پوری قوم کے لیے ایک بڑی خوشی کی خبر قرار دیا۔

اب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر ایک ٹوئٹ کی ہے جو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو۔


مزید خبریں :