03 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق آج صبح موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے گلشن اقبال کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر چیپل گارڈن کے سامنے مولانا محمد اسماعیل کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مولانا محمد اسماعیل مدرسہ احسن الاطفال کے استاد تھے۔ ان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں اشتعال پھیل گیا اور مشتعل افراد نے بازار اود دکانیں بند کرادیں۔ ڈنڈا بردار افراد نے راشد منہاس روڈ پر 5 گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ موتی محل کے پاس سی این جی پمپ پر کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ واقعہ کی کوریج کے دوران مشتعل افراد نے موقعہ پر موجود جیونیوز کے کیمرا مین خلیل احمد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،۔کورنگی بلال کالونی میں سب انسپکٹر ہدایت اللہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ سہراب گوٹھ پولیس چوکی کے قریب سے بوری میں بند دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی،اورنگی ٹاون کے علاقے صابر چوک میں دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔،دونوں بھائیوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔