03 دسمبر ، 2012
لاہور …لاہور میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ لاہور میں تھانہ مناواں کے علاقے اڈہ چھبیل کے رہائشی عباس حیدر کا اپنی بیوی اور ساس سے اکثر جھگڑا رہتا۔ ملزم کے مطابق وہ دونوں اُسے اپنے والدین سے ملنے نہیں دیتی تھیں۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملزم طیش میں آگیا اور اس نے اپنی بیوی ربیعہ اور ساس غلام فاطمہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ گولیاں لگنے سے ملزم کا برادر نسبتی شکیل زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں جنہیں ان کے آبائی شہر سرگودھا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔