03 دسمبر ، 2012
راولپنڈی…فوجی تعاون ،علاقائی معاملات ، افغانستان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کادوروزہ اجلاس راول پنڈی میں شرو ع ہوگیاہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق24رکنی امریکی وفد کی سربراہی انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس جیمز ملر اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک کررہے ہیں۔ پاکستان میں امریکاکے سفیر رچرڈ اولسن بھی بات چیت میں شریک ہیں۔ اِس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون ،علاقائی معاملات اور افغانستان کی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔