03 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب دھماکا سنا گیا ہے، واٹر پمپ کے علاقے میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے تاہم اب تک جگہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے، پولیس اور امدادی ٹیمیں جگہ پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔علاقہ مکین دھماکے کے بعد گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے،علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔