03 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سبین رضوی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اسے مزید ضروری کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بجھوا دیا ہے۔سبین رضوی کا استعفیٰ 29 نومبر سے منظور کیا گیا ہے۔سبین رضوی نے دہری شہریت بارے حلف نامہ جمع نہیں کرایا تھا۔۔