Time 08 نومبر ، 2022
پاکستان

غلام محمود ڈوگر نے ہدایات پرعمل نہ کیا تو برخاست بھی کیاجاسکتا ہے: ذرائع

وفاق کی جانب سے ایک اور خط میں گریڈ21کے پولیس آفیسرغلام محمود ڈوگر کو بلاتاخیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے— فوٹو: فائل
وفاق کی جانب سے ایک اور خط میں گریڈ21کے پولیس آفیسرغلام محمود ڈوگر کو بلاتاخیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے— فوٹو: فائل

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطل کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایک اورخط لکھا ہے۔

خط کے متن کے مطابق وفاق سے کئی خطوط بھیجے گئے، آپ نے ان پر عمل نہیں کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گریڈ21کے پولیس آفیسرغلام محمود ڈوگر بلاتاخیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں۔

دوسری جانب ذرائع اسٹیبلشمٹنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا تھا اور انہوں نے اس معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں عدالت نے ان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

مزید خبریں :