03 دسمبر ، 2012
پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد بچوں کو اغواء کرکے نشے کی حالت میں خودکش حملوں کے لئے استعمال کررہے ہیں۔وہ پشاور میں پشتو اکیڈیمی کے افتتاح کے موقع پر جیونیوز سے بات چیت کررہے تھے۔وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشت گرد بچوں کو اغواء کرکے دہشت گردی میں استعمال کرتے ہی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بچوں کو نشے کی حالت میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُڑا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ لکی مروت اور پشاور میں پکڑے گئے پانچ خودکش حملہ آور بچوں کو نشہ دے کر خودکش حملوں کے لئے تیار کیاگیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد وزیرستان میں ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے ہیں اور ایک دوسرے کو مارر رہے ہیں۔ میاں افتخارحسین نے کہا کہ یہاں سے بھاگے ہوئے دہشت گردوں نے کنڑ اور نورستان میں موجود ہیں جن کے خلاف نیٹو کارروائی نہیں کررہی ہے۔