پاکستان
04 دسمبر ، 2012

پشاور میں کم گیس پریشر کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور میں کم گیس پریشر کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور…پشاور کے بیشتر علاقوں میں کم گیس پریشر کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ پشاور کے بیشتر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہوجاتا ہے جس کے باعث خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پشاور میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کے کم پریشر کے باعث شہری گیس کے ہیٹر استعمال کرنے سے گریزاں ہیں۔

مزید خبریں :