پاکستان
Time 15 نومبر ، 2022

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس کی شدید قلت، شہری پریشان

کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ہیں/ فائل فوٹو
کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ہیں/ فائل فوٹو

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔

ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے شہریوں کے مطابق پہلے ہی گیس کی بندش کا سامنا تھا لیکن اب بارش سے موسم تبدیل ہوتے ہی جو گیس چولہوں میں آرہی تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔

کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ہیں، ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں مکمل طور پر گیس بند ہو چکی ہے جب کہ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں گیس تو آرہی ہے لیکن گیس کا پریشر اتنا کم ہے کے کھانے پکانا ممکن نہیں۔

گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کے اوقات میں شہری بازار سے کھانا لینے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :