Time 23 نومبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

کیا زکربرگ بطور سی ای او مستعفی ہورہے ہیں؟ ترجمان میٹا کا بیان سامنے آگیا

میٹا کے ترجمان نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے—فوٹو: فائل
میٹا کے ترجمان نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے—فوٹو: فائل

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  (سی ای او) مارک زکر برگ کے مستعفی ہونے کی خبر سے متعلق ترجمان میٹا کا بیان سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے۔

میٹا ترجمان کا کہنا ہے کہ مارک زکربرگ کی بطور چیف ایگزیکٹو مستعفی ہونے کی خبر غلط ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک نیوز ویب سائٹ نے خبر شائع کی تھی کہ 38 سالہ مارک زکربرگ 2023 میں عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مارک زکربرگ نے 9 نومبر کو ایک خط میں بتایا کہ کمپنی کے 13 فیصد عملے یا 11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ 'آج میں میٹا کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے مشکل تبدیلی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کا حجم 13 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم کمپنی کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کررہے ہیں‘۔

ملازمین کو فارغ کیے جانے کی رپورٹ کے بعد میٹا کے حصص کی قدر میں 4 فیصد کمی آئی  جب کہ میٹا کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے جب اتنے زیادہ ملازمین کو کمپنی سے فارغ کیا گیا۔

مزید خبریں :