پاکستان
Time 27 نومبر ، 2022

آزاد جموں کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، پہلے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

614بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 725 امید وار میدان میں ہیں/فوٹوفائل
614بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 725 امید وار میدان میں ہیں/فوٹوفائل 

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں 31  سال بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور  پولنگ کا عمل جا ری ہے۔

مظفرآبادڈویژن کے 3 اضلاع نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد میں پولنگ  کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو  شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

 آزاد کشمیر میں 31 سال بعد مقامی حکومتیں پھر سے قائم ہوں گی، 614 بلدیاتی نشستوں پر  2 ہزار 725 امید وار میدان میں ہیں۔ 

بلدیاتی الیکشن میں 31 خواتین امیدوار  میں ہیں جبکہ 19 امیدوارپہلےہی بلامقابلہ کونسلرمنتخب ہو چکے ہیں، پولنگ کے لیے ایک ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 397مردانہ،387 زنانہ اور  530 مشترکہ پولنگ اسٹیشن اورپولنگ بوتھ شامل ہیں۔

 بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے575، مسلم لیگ ن کے 465، پاکستان پیپلز پارٹی کے 545 ، مسلم کانفرنس کے113، تحریک لبیک کے67  اور جماعت اسلامی کے 46 امیدوار میدان میں ہیں، اس کے علاوہ 900 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :