پاکستان
Time 01 نومبر ، 2022

ویڈیو: بلدیاتی الیکشن کا ٹکٹ کسے ملے! پی ٹی آئی آزادکشمیر میں ٹاس پر فیصلہ

مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹاس کے ذریعے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ 27 نومبر کو آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے مظفر آباد میں ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ منصور کی ٹاس کرکے ٹکٹ دینے کی فوٹیج  وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری نے ٹاس کے ذریعے دو امیدواروں کے درمیان فیصلہ کیا جس کے بعد جیتنے والے امیدوار کو وہاں موجود افراد نے مبارک باد بھی دی۔

مزید خبریں :