کھیل
08 دسمبر ، 2022

جانتے ہیں پاکستانی ٹیم مضبوط ہوکر آئیگی، ہم بھی اپنے پلان کے مطابق جائیں گے: اسٹوکس

پاکستان میں بولنگ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں لیکن ملتان کی پچ خشک اور پنڈی سے مختلف ہے یہاں ریورس سوئنگ ہو سکتی ہے: انگلش کپتان۔ فوٹو جیو نیوز
پاکستان میں بولنگ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں لیکن ملتان کی پچ خشک اور پنڈی سے مختلف ہے یہاں ریورس سوئنگ ہو سکتی ہے: انگلش کپتان۔ فوٹو جیو نیوز

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ملتان ٹیسٹ میں مضبوط ہو کر آئے گی لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق چلیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین اسٹوکس کا کہنا تھا پاکستان میں بولنگ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں لیکن ملتان کی پچ خشک اور پنڈی سے مختلف ہے، یہاں ریورس سوئنگ ہو سکتی ہے۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا مارک ووڈ کو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے جس سے ہمیں فائدہ ہو گا، مارک ووڈ لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں، مارک ووڈ کے آنے سے 20 وکٹیں حاصل کرنے میں مزید آسانی ہو گی۔

انگلش کپتان کا کہنا تھا ملتان کی آلودگی سے فکر مند نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم مضبوط طریقے سے آئے گی لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق جائیں گے ہم اپنے لیے 20 وکٹیں لینے کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر میں سب ٹیمیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی کوشش کرتی ہیں، ہمارا بھی پلان یہی ہے اور اسی طرح کھیلنے کا پلان ہے لیکن اگر بابر اعظم ٹاس جیت جاتے ہیں تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM