Time 09 دسمبر ، 2022
پاکستان

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عہدہ سنبھال لیا، اپنی ترجیحات بھی بتا دیں

کراچی: ڈاکٹر سیف الرحمان نے شہر  قائد کے نئے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا۔

ترجمان کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کا کے ایم سی بلڈنگ پہنچنے پر افسران نے شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام سڑکوں کی بحالی پہلی ترجیح ہے، پارکس اور گرین بیلٹ کو درست کیا جائے گا۔

ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے کام کریں گے۔

سابق ایڈمنسٹریٹر سے متعلق سیف الرحمٰن نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے شہر کی بہترین خدمت کی، ان ہی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔

مزید خبریں :