Time 14 دسمبر ، 2022
دنیا

مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن، ایران کو اقوام متحدہ کےکمیشن برائے خواتین سے نکال دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایران کو اقوام متحدہ کےکمیشن برائے خواتین سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مظاہرین پر بدترین کریک ڈاؤن کے خلاف ایران کی رکنیت ختم کرنے کے لیے کمیشن میں ووٹنگ ہوئی۔

ووٹنگ میں 29 ممالک نے ایران کی رکنیت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا اور 8 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 16 ممبران نے غیر جانبدار رہنےکا فیصلہ کیا۔

اکثریتی ووٹ آنے پر ایران کی کمیشن میں 4 سالہ رکنیت فوری طور پر ختم کردی گئی۔

واضح رہے کہ ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں ۔مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم 14 ہزار کو گرفتار کیا گیا جب کہ 63 بچوں سمیت کم از کم 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں :