Time 16 دسمبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بھول گئے؟ تو اس تک رسائی کا آسان ذریعہ جانیں

صارفین کی بڑی مشکل کا حل / فوٹو بشکریہ میٹا
صارفین کی بڑی مشکل کا حل / فوٹو بشکریہ میٹا

کیا آپ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، پاس ورڈ بھول گئے ہیں یا اس تک رسائی میں مسائل کا سامنا ہے؟

تو اب اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی زیادہ آسانی سے ممکن ہوگی۔

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے ایک نیا ہب متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ہیک یا لاگ ان مسائل کے شکار صارفین کے لیے اکاؤنٹس تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ نیا پیج instagram.com/hacked صارفین کے متعدد مسائل کا حل ثابت ہوگا۔

اس کی مدد سے وہ اپنے ڈس ایبل اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اگر آپ پاس ورڈ بھول گئے ہیں یا 2 فیکٹر authentication میں مسائل کا سامنا ہے تو اس پیج سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایک اور نیا فیچر بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس کی آزمائش کافی عرصے سے کی جارہی تھی۔

اس فیچر میں 2 انسٹاگرام فرینڈز آپ کی شناخت کی تصدیق کرسکیں گے تاکہ ڈس ایبل اکاؤنٹ کو بحال کیا جاسکے۔

انسٹاگرام نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس کی جانب سے اکاؤنٹس کو ہیک یا ڈس ایبل ہونے سے بچانے کے لیے مزید اقدامات پر کام کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :