پاکستان
20 فروری ، 2012

اسلام آباد ہائیکورٹ : ڈاکٹرز لاپتہ کیس ، حساس ادارے کا میجر طلب

اسلام آباد … اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور اور رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے 2 ڈاکٹرز کے لاپتا ہونے کے مقدمہ میں آئی ایس آئی کے ایک میجر کو طلب کرلیا ہے۔ ڈاکٹرعبدالواحد اور ڈاکٹرعبدالقیوم کی بازیابی کے مقدمہ کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق نے کی۔ درخواست گزار وکیل نے الزام عائد کیا کہ میجر طارق نامی آئی ایس آئی آفیسر، ان افراد کے لاپتا ہونے کا ذمہ دار ہے، عدالت نے میجر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :