20 فروری ، 2012
لاہور … لاہور پولیس نے 2 روز قبل تاوان کے لئے اغواء کئے گئے 5سالہ بچے کو بازیاب کرکے اس کی حقیقی خالہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق 5 سالہ عبدالرحمان کو تھانہ فیکٹری ایریا کی جاوید کالونی سے 18 فروری کو اغواء کیا گیا تھا۔ اغواء کاروں نے 2لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، ڈیڑھ لاکھ روپے میں معاملہ طے پانے پر رقم ادا کر دی گئی۔بچے کی حوالگی کے موقع پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمہ شکیلہ بی بی اور 3 ساتھیوں کو گرفتارکرلیا ، رقم اور اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا۔ ملزمہ شکیلہ مغوی بچے کی سگی خالہ ہے ،اس کا کہنا ہے کہ اس نے بھانجے کو پیسے کے لالچ میں اغواء کیا۔ پولیس کے مطابق بچے پر تشدد کے ساتھ نیندآور گولیاں بھی دی گئیں، ساتھی ملزموں نے بتایا کہ انہیں دس، دس ہزار روپے دینے کا کہاگیا تھا۔