20 فروری ، 2012
لاہور … سیشن کورٹ لاہور نے کھاڑک فیکٹری حادثہ کیس میں فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی، عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتیں قصائی کا کردار ادا نہیں کرتیں۔ عدالتی کارروائی میں تاخیری حربوں سے جرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے، ایڈیشنل سیشن جج چوہدری نذیر احمد نے یہ ریمارکس کھاڑک فیکٹری حادثہ کیس کی سماعت کے دوران دیے۔ فیکٹری کے مالکان عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ان کے وکیل خرم لطیف کھوسہ عدالت نہ آئے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ ججوں کو اچھے وکیل کو سننے کی تشنگی ہوتی ہے ، اگر یہ کیس 302 کے تحت نہیں آتا تو وکیل صفائی آ کر بحث کیوں نہیں کرتے، درخواست ضمانت پر مزید کارروائی کل ہو گی۔