20 فروری ، 2012
اسلام آباد … پاکستان ویجی ٹیبل اور کوکنگ آئل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظ فراہم نہ کرنے پر فیکٹریاں غیر معینہ مدت کے لئے بند رہیں گی۔ اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الوحید نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ انہوں نے صدر، وزیراعظم اور وزرات داخلہ کوخطوط لکھ کر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم کسی بھی حکومتی اہلکارنے ان سے ابھی تک رابطہ نہیں کیاہے اور خدشہ ہے کہ فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے18ٹن کوکنگ آئل اورگھی تیار نہیں کیا جاسکا اور ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔