20 فروری ، 2012
لاہور … پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے معاملے پر جلد آل پارٹیز کانفرنس بلا رہی ہے۔ لاہور میں پیپلزپارٹی کے کارکن حاجی الیاس کو ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ امریکی کانگریس کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی اقدام کی پارلیمنٹ نے مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچ بھائیوں کو ان کے حق سے زیادہ دیا گیا ۔