Time 30 دسمبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل کا پہلا فولڈایبل آئی فون کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے؟

فولڈ ایبل آئی فون کا کانسیپٹ ڈیزائن / فوٹو بشکریہ Yanko Designs
فولڈ ایبل آئی فون کا کانسیپٹ ڈیزائن / فوٹو بشکریہ Yanko Designs

مختلف کمپنیوں کے بعد اب ایپل کی جانب سے بھی فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون 2025 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس ڈیوائس کو آئی فون فولڈ کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی فون فولڈ میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ یو ایس بی سی پورٹ سمیت مختلف نئے فیچرز  بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی جیسے فیچرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گے۔

یہ ڈیوائس clamshell ڈیزائن میں ہوسکتی ہے اور اسے پائیدار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل ڈیوائسز پر کام کیا جارہا ہے۔

ممکنہ طور پر آئی فون سے قبل ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی پیڈ ٹیبلیٹ کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :