پاکستان
20 فروری ، 2012

سندھ کابینہ : بلوچستان پر امریکی کانگریس کی بحث مداخلت قرار

سندھ کابینہ : بلوچستان پر امریکی کانگریس کی بحث مداخلت قرار

کراچی … سندھ کابینہ نے بلوچستان سے متعلق امریکی کانگریس کی بحث کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا، وزارت دفاع کے ملازمین کو اسلحہ لائسنس فیس سے مستثنیٰ قرار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کے ملازمین کو اسلحہ لائسنس فیس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ارکان اسمبلی کو اسلحہ لائسنس فیس سے مستثنیٰ قرار دینے کیلئے علیحدہ سمری پیش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہاوٴس کے مسئلے کیلئے 2 رکنی کمیٹی بنادی ہے،کمیٹی کے رکن آغا سراج درانی اور جام سیف اللہ دھاریجو ہوں گے اور سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان حکومت یا تو عمارت کو مناسب قیمت پر خرید لے یا متبادل زمین دے۔ کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندروانی معاملات میں مداخلت قراردیا ہے ۔

مزید خبریں :