Time 02 جنوری ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل کے نئے آئی فونز کے بارے میں لیکس کا سلسلہ شروع

آئی فون 14 / فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 14 / فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کے نئے آئی فونز تو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر لیکس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 15 میں کمپیوٹنگ پاور کی بجائے بیٹری لائف کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے اے 17 پراسیسر کو استعمال کیا جائے گا۔

ایپل کے لیے چپ بنانے والی کمپنی ٹی ایس ایم سی کے مطابق آئی فون 15 کے پراسیسر میں پرفارمنس کی بجائے بیٹری لائف کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔

ٹی ایس ایم سی کی 3 این ایم ٹیکنالوجی پر مبنی یہ پراسیسر آئی فون 15 سیریز کا حصہ بنے گا۔

اس وقت آئی فون 14 پرو ماڈلز میں 5 این ایم ٹیکنالوجی پر مبنی پراسیسر استعمال کیے جارہے ہیں۔

2023 کے آئی فون ماڈلز میں پہلی بار چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح آئی فون 15 اور 15 پلس کی قیمت بھی آئی فون 14 اور 14 پلس کے مقابلے میں کم کی جاسکتی ہے۔

اس کی وجہ آئی فون 14 پلس کی فروخت توقعات کے مطابق نہ ہونا ہے۔

مزید خبریں :