دنیا
10 دسمبر ، 2012

یورپی ممالک میں شدید برف باری ،نظام زندگی متاثر

یورپی ممالک میں شدید برف باری ،نظام زندگی متاثر

کراچی…یورپی ممالک میں شدید برف باری سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔برف باری سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے،جب کہ مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں شدید برفابری جاری ہے۔یہاں برف باری کا 57 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔سڑکوں ، مکانات اور گاڑیوں پر برف کی موٹی تہہ جمی ہے، بڑے شہروں میں سڑکیں بند اور پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ شدید سردی سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔رومانیا بھی برف کے طوفان کی لپیٹ میں ہے۔ جس سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔امدادی کارروائیوں اور طوفان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔سربیا میں بھی برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہے۔ سڑکیں بند ہونے سے مسافر وں کو گاڑیوں میں ہی رات گزارنا پڑی۔جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید خبریں :