پاکستان
21 فروری ، 2012

لاہور:رہائشی عمارت منہدم ،ملبے تلے دب کر 3 افرادمعمولی زخمی

لاہور:رہائشی عمارت منہدم ،ملبے تلے دب کر 3 افرادمعمولی زخمی

لاہور. .. .. . . لاہور میں گودام کی چھت گرنے سے ساتھ واقع رہائشی عمارت بھی منہدم ہو گئی، ملبے تلے دب کر ماں، جواں سال بیٹا اور بیٹی معمولی زخمی ہو گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کرکے ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے حکمتِ عملی ترتیب دینے کی ہدایت کر دی ہے۔کشمیری گھاٹی کے قریب عثمان گنج مصری شاہ میں ایک گودام کی چھت گر گئی،جس سے ساتھ واقع خستہ حال رہائشی عمارت بھی منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دب کر40سالہ پروین،اس کا 17سالہ بیٹا نوید اور12سالہ بیٹی ثناء معمولی زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو تمام خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے فوری حکمتِ عملی ترتیب دی جائے۔

مزید خبریں :