دنیا
Time 07 جنوری ، 2023

بھارتی ائیرلائن کے طیارے میں بزرگ خاتون پر پیشاب کرنے والا شخص گرفتار

عدالت نے ملزم شنکر مشرا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے— فوٹو: فائل
عدالت نے ملزم شنکر مشرا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے— فوٹو: فائل

بھارتی ائیرلائن کے طیارے میں بزرگ خاتون پر مبینہ طور پر پیشاب کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

عدالت نے ملزم شنکر مشرا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واقعے کے بعد ملزم کو نوکری سے بھی برخاست کر دیا گیا، ملزم امریکی فائنشل سروسز کی ایک کمپنی ’Wells Fargo‘میں ملازمت کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کی نیویارک سے دہلی جانے والی فلائٹ میں 26 نومبر کو ملزم نے ایک 70 سالہ بزرگ خاتون پر مبینہ طور پر پیشاب کیا تھا۔

ملزم مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا، متاثرہ خاتون کی شکایت پر 4 جنوری کو نئی دلی میں ایف آئی آر درج کی گی تھی اور گزشتہ رات دہلی پولیس نے ملزم شنکر مشرا کو  بنگلور سے گرفتارکیا۔

ائیر انڈیا کے اس طیارے میں تعینات کیبن کریو نے بھی معاملے کو اتنے دنوں تک چھپا کر رکھا جس پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی گئی تھی۔

اس تنقید کے بعد ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیمپبل ولسن نے کیبن کریو کے 4 ارکان اور ایک پائلٹ کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک خدمات سے روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے ملازمین کو جاری کیے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ اس طرح کے ہر واقعے کو فوری طور پر اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت کارروائی ہوسکے۔

مزید خبریں :